.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دلچسپ و حیرت انگیز » ہولناک آگ پر قابو پانے کیلئے بکریاں مدد کو پہنچ گئیں

ہولناک آگ پر قابو پانے کیلئے بکریاں مدد کو پہنچ گئیں

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

سان فرانسسکو اور کیلیفورنیا کے جنگلات میں ہولناک آگ پر قابو پانے کیلئے حکام نے بکریوں کی مدد حاصل کر لی. آگ پر قابو پانے کیلئے کیلیفورنیا کے شعبہ فائر بریگیڈ نے اس کام کے لیے باقاعدہ بکریوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بکریاں اور بکرے خشک گھاس کو مزے سے کھاتے ہیں اور سوکھی گھاس، ڈنٹھل اور مسواک جیسی خشک لکڑیوں کی کمی سے خود جنگل کی آگ پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

وینچیرا کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اگلے ہفتے لاس اینجلس کے شمال میں گھنے جنگلات میں سینکڑوں بکریاں بھیجے گا تاکہ وہ ایسے سبزے کو تلف کرسکیں جو فوری طور پر آگ پکڑتا ہے۔ آسمانی بجلی گرنے یا انسانی غلطی کے نتیجے میں جنگل میں لگنے والی آگ پھیلنے میں سب سے اہم کردار سوکھی گھاس پھوس اور لکڑیوں کا ہوتا ہے جسے بکریاں چرتی ہیں اور اس طرح سے جنگلات میں آتشزدگی کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*