.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر حملہ، تین دہشتگرد ہلاک

گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر حملہ، تین دہشتگرد ہلاک

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بتایا ہے کہ گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل کی عمارت میں ’سکیورٹی فورسز نے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے‘۔
گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پرل کانٹیننٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ شہید ہو گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق 3 دہشت گردوں نے زبردستی پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش کی، ہوٹل کے مرکزی گیٹ پر گارڈ نے دہشت گردوں کو روکا تو انہوں نے گارڈ پر گولی چلا کر اُسے شہید کر دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ فورسز نے ہوٹل کو گھیرے میں لے کر اندر موجود افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا، دہشت گردوں کی ہوٹل کی بالائی منزل پر جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
قبل ازیں ایس ایچ او گوادر اسلم بنگلزئی کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں 4 بج کر 50 منٹ پر یہ اطلاع ملی کہ 3 سے 4 دہشت گرد پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں داخل ہوئے، جبکہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔’ انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں کوئی غیر ملکی موجود نہیں ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکا آپریشن جاری ہے، آپریشن میں ایف سی، پولیس اور لیویز فورس حصہ لے رہی ہیں جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہوٹل میں موجود لوگ زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ‏ریسکیو کیے گئے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، ‏ہوٹل کے اسٹاف کی تعداد کے حوالے سے فی الحال بتانا ممکن نہیں جبکہ صورتحال واضح ہونے پر مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نیول کمانڈوز اور تھرٹی ون بریگیڈ ہوٹل کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر عمارت کا فضائی جائزہ لے رہا ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) بلوچستان محسن حسن بٹ نے بھی ہوٹل میں کسی غیر ملکی کے موجود نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘2 سے 3 حملہ آورں نے پہلے فائرنگ کی اور پھر ہوٹل کے اندر داخل ہوئے۔’
ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں پاک فوج کو طلب کیا گیا جبکہ ہوٹل سے لوگوں کا انخلا 95 فیصد مکمل ہو گیا ہے اور صرف ہوٹل کا عملہ اندر موجود ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں حملہ آور کشتی کے ذریعے ہوٹل میں حملہ کے لیے آئے۔
گوادر میں پرل کانٹیننٹل ہوٹل، مغربی خلیج کے جنوب میں فِش ہاربر روڈ پر کوہ باطل پہاڑی پر واقع ہے، جبکہ ہوٹل میں اکثر کاروباری افراد اور سیر و تفریح کے غرض سے گوادر آنے والے قیام کرتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*