.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون صحافی ہلاک

کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون صحافی ہلاک

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پارلیمنٹ کے مشیر خاتون صحافی جاں بحق ہوگئے۔

خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا تھا کہ خاتون صحافی مینا مینگل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ دفتر وے واپس جارہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون صحافی افغان پارلیمنٹ کی کلچرل مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی تھیں۔

نصرت رحیمی نے کہا کہ مسلح حملہ آوروں کی تعداد ایک یا دو تھی جو موقع سے فرار ہوگئے تاہم کابل پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

کابل پولیس کا کہنا تھا کہ فی الوقت یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی ہے یا ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس کے مطابق داعش اور افغان طالبان دونوں گروپس کی جانب سے کابل میں مسلسل حملے ہوتے ہیں لیکن کسی نے ذمہ داری قبول نہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*