.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » وزیر اعظم کی منافع خوروں کخلاف کارروائی کا حکم

وزیر اعظم کی منافع خوروں کخلاف کارروائی کا حکم

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کی شام لاہور میں پنجاب کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران کابینہ کے ارکان نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق اہم امور کے بارے میں آگاہ کیا۔
کابینہ نے ارکان نے وزیراعظم کو پنجاب میں سرکاری اور نجی شعبے کی شراکت داری کے تحت جاری منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔
وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر صوبائی کابینہ کے ارکان کو رمضان بازاروں کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے پنجاب اسمبلی کے ارکان اور صوبائی وزراء سے کہا کہ وہ باقاعدگی سے ان رمضان بازاروں کا دورہ کریں جو ان کے متعلقہ علاقوں میں قائم کئے گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کابینہ کے ارکان کو رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں نجی شعبے کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے حکومت پر مالی بوجھ کم کرنے کے لئے سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک عمل کے مختلف ماڈلز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی شعبوں میں ہنرمندافرادی قوت کے لئے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جانے چاہئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی اور پیداوار میں فی ایکڑ اضافے کے لئے خصوصی منصوبے شروع کیے جانے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میٹرو بس پر بارہ ارب روپے کی اعانت دے رہی ہے جسے صحت اور تعلیم کیلئے مختص کیا جاسکتاتھا۔
انہوں نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*