.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سپورٹس » انگلینڈ سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 12 رنز سے شکست

انگلینڈ سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 12 رنز سے شکست

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 374 رنز کے بڑے ہدف کا گرین شرٹس نے ڈٹ کا مقابلہ کیا تاہم فتح کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 361 رنز بنائے۔
اوپنر فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے میدان کے چاروں جانب زبردست اسٹروکس کھیلے اور سنچری مکمل کی، وہ 106 گیندوں پر 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 شاندار چھکے اور 12 دلکش چوکے شامل تھے، دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور فخر زمان نے تیزرفتاری سے 132 رنز جوڑے جب کہ آصف علی کی 51 رنز کی برق رفتار اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*