.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی آئینی تحریک قومی اسمبلی میں منظور

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی آئینی تحریک قومی اسمبلی میں منظور

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی تحریک قومی اسمبلی میں منظور کرلی گئی تاہم مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کی مخالفت کردی۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نےجنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی تحریک پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے اپوزیشن تقسیم دکھائی دی، پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی حامی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) نے جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک کی مخالفت کردی۔
مسلم لیگ (ن) نے ارکان نے نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) بہاولپوراورجنوبی پنجاب دو صوبے چاہتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*