.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » اقتصادیات » مشرق وسطیٰ میں آئل ٹینکر پر حملے، تیل کی قیمت بڑھ گئی

مشرق وسطیٰ میں آئل ٹینکر پر حملے، تیل کی قیمت بڑھ گئی

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

مشرق وسطیٰ میں آئل ٹینکر پر ہونے والے حملوں اور چین امریکا تجارتی کشیدگی کے پیش نظر عالمی معیشت پر دباؤ کے بعد سرمایہ کاروں اور تاجروں میں تشویش کی صورتحال پیدا ہونے پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچرز میں آج صبح تک تیل 71.77 ڈالر فی بیرل تھا تاہم اب اس میں 1.15 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں تیل کی قیمت 62.49 ڈالر فی بیرل تھی جس میں 83 سینٹ اضافہ سامنے آیا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل پر تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے والے 4 جہازوں میں سے 2 تیل بردار جہاز ان کے ہیں، جنہیں حملے میں شدید نقصان پہنچا۔
گذشتہ روز فجیرہ کے ساحلی شہر کی بندرگاہ پر 4 جہازوں میں تخریب کاری کی کوشش پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے مذمتی بیان سامنے آیا تھا، تاہم اس سے قبل وہ ساحلی علاقے میں کسی بھی قسم کے حملوں کی تردید کررہے تھے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے سانحوں کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
تیل برآمد کرنے والے ممالک کے ادارے (اوپیک) میں سعودی عرب دنیا کا سب سے بڑا اور متحدہ عرب امارات تیسرا بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ ‘ایران یا ان کے پروکسیز’ خطے میں جہاز رانی سے متعلق ٹریفک کو نشانہ بنا سکتے ہیں، خیال رہے کہ امریکا نے گذشتہ ہفتے ایران پر نئی معاشی پابندیوں کے فوری بعد مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار جہاز اور بی 52 بمبار طیارے تعینات کیے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*