.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر بارود بردار ڈرون حملے

سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر بارود بردار ڈرون حملے

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے بارود بردار ڈرون سے حملہ کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع بندرگاہ ينبع البحر کی تیل کے دو پمپنگ اسٹیشن کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے، ان پمپنگ اسٹیشن سے تیل سپلائی کی جاتی ہے تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ دہشت گرد حملے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں سعودی تیل بردار جہازوں پر حملے

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے میڈیا کو بتایا کہ تیل کی تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے لیے ڈرون میں بارود بھرا گیا تھا۔ ڈرون کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب دو روز قبل خلیج عمان میں سعودی عرب کے دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا گیا تھا، ان میں سے ایک جہاز سعودی عرب سے امریکا کو تیل فراہم کرنے پر مامور تھا۔ جس پر امریکا اور سعودیہ نے ایران پر شک کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*