.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزماں کائرہ کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزماں کائرہ کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ قمر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے.
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی قمر زمان کائرہ پریس کانفرنس چھوڑ کر اسلام آباد سے لالہ موسٰی روانہ ہو گئے۔
اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے اور ان کا انتقال لالہ موسیٰ میں ٹریفک حادثے میں ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے حادثے میں اُن کے بیٹے کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار والدین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اوردُعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی قمرزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پرتعزیت کی ہے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی پی پی رہنما کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں کائرہ فیملی کے ساتھ ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیان جاری کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ اور ان کے اہلخانہ کی تعزیت کی اور اوسامہ کائرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم کی خصوصی معاون فردوس عاشق اعوان نے قمرزمان کائرہ کے صاحبزادے کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔انہوں نے ایک تعزیتی پیغام میں اللہ سے سوگوارخاندان اور مرحوم کے والدین کو صبروحوصلہ عطا کرنے کی دعا کی۔
قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے بھی واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*