.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہں

دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہں

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

ایران کی فوج کے میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کی تمام یونیٹیں دشمن کی کسی بھی خطا اور غلطی کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے ایرانی فوج کو ہوشیار اور تیار رہنے کو کہتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن نے ایران کے خلاف کسی غلطی اور خطا کا ارتکاب کیا تواسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج ایمان اور اللہ تعالی کی ذات پر توکل کے ساتھ اپنے فوجی تجربات کی روشنی میں دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج اپنے خون کے آخری قطرے تک ملک اور قوم کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*