.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » جرم کہانی » ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے راہ گیر خاتون جاں بحق

ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے راہ گیر خاتون جاں بحق

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

لاہور میں فیروز پور روڈ پر ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے راہ گیر خاتون جاں بحق ہو گئی، ذمہ دار اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں خاتون کو گولی لگی۔
واقعے کے بعد اہل علاقہ مشتعل ہو گئے، جنہوں نے سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔
ڈولفن اہلکاروں نے نشترکالونی کے علاقے میں گشت کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 40 سالہ خاتون نسرین وارث سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی، جو تین گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
واقعے پر اہل علاقہ مشتعل ہوگئے جنہوں نے فائرنگ کرنے والے ڈولفن اہلکاروں حبیب، حسیب، نسیم اور قدیر کو پکڑ لیا اور سڑک بلاک کر دی، مشتعل افراد نے پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
مقدمہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر وارث مسیح کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ڈی ایس پی کاہنہ احسان اللہ کا کہنا ہے کہ چاروں ڈولفن اہلکار حراست میں ہیں، واقعے کی تحقیقات شفاف طریقے سے کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے سلسلے میں عینی شاہدین سے بھی مدد حاصل کی جائے گی، موٹرسائیکل سوار نوجوان اسد علی اور غلام رسول کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، دونوں ریکارڈ یافتہ جرائم پیشہ ہیں۔
واقعے کے بعد سرکاری ہینڈ آؤٹ جاری ہوئے، جن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے آئی جی سے، آئی جی نے سی سی پی او سے، سی سی پی او نے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے اور ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ڈی ایس پی کاہنہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*