.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » چیئرمین نیب کیخلاف مہم چلانے والے ملک دشمنی کر رہے ہیں

چیئرمین نیب کیخلاف مہم چلانے والے ملک دشمنی کر رہے ہیں

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کے خلاف منصوبے کے تحت مہم چلائی جا رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ نیب کے چیئرمین کے خلاف مہم چلانے والے دراصل ممتاز قومی ادارے اور ملک سے دشمنی کر رہے ہیں، چیئرمین نیب با اصول، ایمان دار، با وقار اور مضبوط شخصیت کے مالک ہیں، ان کے خلاف مہم چلانے والے غلط فہمی میں نہ رہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ جسٹس (ر)جاوید اقبال قومی احتساب بیورو کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے ہر قومی ذمہ داری میں عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔
پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مادر وطن اور قومی اداروں کے دشمن ماضی کی طرح نا کام ہوں گے اور منہ کی کھائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*