.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » عمران خان اور مودی کی ملاقات 13اور14 جون کو ہو گی

عمران خان اور مودی کی ملاقات 13اور14 جون کو ہو گی

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

وزیراعظم عمران خان اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات بشکک میں تیرہ اورچودہ جون کوہوگی، دونوں رہنماں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل ہوگی۔

بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں تیرہ اورچودہ جون کوہوگی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع کرنے پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، دونوں رہنماں کی ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم بننے اور نریندرمودی کے بھارت کا دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد پہلی ملاقات ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*