.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سائنس اور ٹیکنالوجی » پاکستانی بچے نے کیمسٹری کی تاریخ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستانی بچے نے کیمسٹری کی تاریخ میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

پاکستان کے 9 سالہ بچے زیدان حامد نے کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دے کر کیمسٹری کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق، زیدان حامد نے پہلی کوشش میں 5 منٹ 46 سیکنڈ میں تمام ایلیمینٹس کو ترتیب دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

بعد ازاں زیدان حامد نے دوسری کوشش کی جس میں انہوں نے اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے پیریاڈک ٹیبل 5 منٹ 41 سیکنڈ میں ترتیب دے دیا۔

عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیدان حامد کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے سخت محنت کی، میں نے اپنے بیٹے کو مسلسل پڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ زیدان بہت ذہین ہے، مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے،میرے بیٹے نے آج ہماری اور پاکستان کی عزت میں اضافہ کردیا۔

زیدان کے والد نے کہا کہ جب لبنان کے علی غدز نے پیریاڈک ٹیبل ترتیب دینے کا ریکارڈ توڑا تھا تب میں مایوس ہو چکا تھا لیکن میرے بیٹے نے کہا بابا میں یہ ریکارڈ توڑوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اور پورے پاکستان کو اس کامیابی ہر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*