.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » فوج کو سیاست میں مت گھسیٹو، پینٹاگان کا انتباہ

فوج کو سیاست میں مت گھسیٹو، پینٹاگان کا انتباہ

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

امریکی حکومت کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ جاپان کے دوران آنجہانی امریکی سینیٹر جان مکین کے نام پر موجود بحری جہاز کو نظر سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش پر پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس کو کہا ہے کہ فوج کو سیاست سے جوڑنے سے پرہیز کریں۔

امریکی دفاعی عہدیدار نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے قائم مقام دفاعی چیف پیٹرک شناہن بھی مستقبل میں اس قسم کے مسائل سے بچنے کے لیے فوج کو باقاعدہ طور پر رہنما اصول بھیجنے پر غور کررہے ہیں۔

پیٹرک شناہن نے بحریہ کی ای میل کی تفصیلات کی تصدیق کی گئی کہ وائٹ ہاؤس کا فوجی دفتر جان مکین جہاز کو امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ جاپان کے دوران نظر سے پوشیدہ رکھنا چاہتا تھا، امریکی بحریہ کی داخلی سطح پر کی گئی ای میل گذشتہ ہفتے منظرِ عام پر آئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے جان مکین کے ساتھ طویل عرصے سے اختلافات تھے، کا کہنا تھا کہ انہیں اس درخواست کے بارے میں معلومات نہیں۔

البتہ انہوں نے کہا کہ ’کسی نے ایسا کیوں کہ انہیں محسوس ہوا کہ میں انہیں (جان مکین کو) پسند نہیں کرتا اور ان کا مطلب صحیح تھا’۔

امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والے پیٹرک شناہن کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کروانے کا ارادہ نہیں رکھتے، اس ضمن میں مزید معلومات جمع کرنے کی ضرورت ہے کہ اصل میں یہ کیا ہوا ہے اور کن اراکین نے یہ کیا ہے۔

تاہم انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ کیا اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں لیکن دفاعی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پیٹرک شناہن سیاسی صورتحال سے بچنے کے لیے فوج کو واضح ہدایات بھیجنا چاہتے۔

اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ فوج کو کس طرح وی آئی پی ایونٹ کی حمایت کرنی ہے اور اس طرح کی سیاسی درخواستوں پر کس طرح ردِ عمل دینا چاہیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*