.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » ایران اور سعودی عرب کی غلط فہمیوں کو دور کریں گے

ایران اور سعودی عرب کی غلط فہمیوں کو دور کریں گے

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

پاکستانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کریں گے
وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ہم ایران اور عرب کے درمیان غلط فہمیوں کوہوا نہیں دینا چاہتے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران اور عرب کے درمیان غلط فہمیوں کوہوا نہیں دینا چاہتے بلکہ ان میں کمی لانا چاہتے ہیں، سفارتی ذرائع استعمال کرکے بات کریں گے تو غلط فہمیاں دور ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا خدشہ ہے کہ جو حملے ہوئے ہیں، ان کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ ایران کہتاہے کہ اس نے ایسا نہیں کیا، اصل حقیقت کیا ہے ، اس کی تحقیقات ہوسکتی ہیں اورتحقیقات سے پہلے یہ شبہات ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*