.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » قومی وسائل لوٹنے والوں سے مجرموں کی طرح نمٹا جائے گا

قومی وسائل لوٹنے والوں سے مجرموں کی طرح نمٹا جائے گا

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں قوم کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی تعریف و ستائش کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔


سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’وقت آن پہنچا ہے کہ بحیثیت قوم ہمیں نقصان پہنچانے اور عوام کو مفلسی کےے دلدل میں دھکیلنے والے منی لانڈرز کی تعریف و ستائش کا سلسلہ بند کیا جائے‘۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ عناصر جمہوریت کی آڑ میں پناہ تلاش کرتے ہیں جن کی آؤ بھگت کسی بھی طرح ممکن نہیں‘۔
اپنے پیغام میں انہوں نے قوم سے سوال کیا کہ دنیا میں کہاں قومی وسائل کا غلط استعمال کرنے والوں کے ساتھ خصوصی سلوک کیا جاتا ہے؟
وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ ان عناصر سے مجرموں کی طرح نمٹا جائے‘۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے 10 سال میں لیے گئے 24 ہزار ارب روپے قرضوں کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 10 سال میں ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے سے 30 ہزار ارب روپے ہوگیا، مشرف کے 8 سال کے دور میں 2 ارب ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ بڑھا، جبکہ پاکستانیوں کے 10 ارب ڈالرز کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس ہیں۔
وزیراعظم نے بتایا تھا کہ ‘انکوائری کمیشن میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر)، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نمائندے شامل ہوں گے، 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ کیسے چڑھا، انکوائری کمیشن کے ذریعے پتہ لگائیں گے۔’

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*