.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » اقتصادیات » خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ

خلیج عمان میں دو تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 2 بحری جہاز متحدہ عرب امارات سے تیل بھروانے کے بعد سنگاپور کی طرف جا رہے تھے کہ اس دوران خلیج عمان میں دونوں تیل بردار بحری جہازوں پر حملہ ہوگیا جس کے بعد ایک جہاز میں آگ لگ گئی تاہم دونوں بحری جہازوں سے عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

اومان کے سمندر میں دو آئل ٹینکروں پر حملہ کیا گیا،ایرانی بحریہ نے عملے کو ریسکیو کرلیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق متاثرہ آئل ٹینکروں میں سوار عملے کے 44 افراد کو بندرگاہ بندر جاسک پہنچا دیا ہے۔

جاپانی وزارت تجارت کے مطابق آبنائے ہرمز میں حملے کا نشانہ بننے والے آئل ٹینکروں میں جاپان کا تیل موجود تھا،آئل ٹینکروں پر حملے کی ذمہ داری ابھی کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

آئل ٹینکر وں پر حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا،حملے کے دوران جہاز میں تین دھماکے بھی ہوئے۔

دوسری جانب امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں امریکی بحری جہازوں پر حملے کی تصدیق کردی، بحری جہاز امریکی ففتھ فلیٹ کا حصہ تھے جب کہ حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ کردیا گیا۔

واضح رہے ایک ماہ پہلے بھی خلیج عمان میں اسی طرح کے حملے میں 4 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد برطانوی مرین سیفٹی گروپ کی جانب سے دوبارہ ایسے واقع کے رونما ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*