.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » اقتصادیات » وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان غیررسمی ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان غیررسمی ملاقات

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وقفے کے دوران کھانے کی میز پر وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن اکٹھے بیٹھ گئے اور خوش گپیاں شروع کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کی جانب سے صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی کھانے کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔ کھانے کے دوران عمران خان اور روسی صدر مسلسل گپ شپ کرتے رہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان 10 منٹ سے زائد بات چیت ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ صدر پیوٹن نے بھی وزیراعظم سے عالمی منظر نامے پر کھل کر بات کی۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں میں ملاقات شنگھائی تنظیم اجلاس کے سائیڈ لائن پر ہوئی، دونوں رہنماؤں کی ون آن ون ملاقات کل ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے غیررسمی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور کچھ دیر کے لیے بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل وزیراعظم نے روسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان تعاون بڑھا ہے، روس کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ میں روس کا دورہ کرنا پسند کروں گا، زندگی میں ایک بار روس کا دورہ کیا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دورہ چین میں صدر پیوٹن سے ملاقات ہوچکی ہے، روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات خوش آئند ہیں۔

صحافی کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ روس سے اسلحے کی خریداری کا فی الحال ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے، اسلحے پر خرچ ہونے والی رقم انسانی ترقی کے لیے استعمال کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب 60 کی دہائی جیسے حالات نہیں رہے، پاکستان، بھارت دونوں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اب سرد جنگ جیسی صورت حال کا سامنا نہیں ہے۔

ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ فی الحال، منصوبے پر کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہورہی ہے، منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے کی وجہ امریکا کی عائد کردہ پابندیاں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ویزہ اصلاحات کا نظام بہتر بنادیا ہے، اب لوگ آسانی سے پاکستان آکر ایئرپورٹ پر ویزہ حاصل کرسکتے ہیں، 70 ممالک کو ایئرپورٹ پر ویزے کی سہولت دے رہے ہیں، ماضی میں کسی ملک کے ساتھ ایسا معاہدہ نہیں تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*