.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » آصف زرداری کے بعد انکی بہن فریال تالپور بھی گرفتار

آصف زرداری کے بعد انکی بہن فریال تالپور بھی گرفتار

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کو بھی گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق بیورو نے آج (14 جون کو) ہی فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق فریال تالپور کو ان ایف ایٹ سیکٹر میں قائم زرداری ہاؤس میں ہی نظر بند کیا جائے گا، جبکہ اسے ذیلی جیل بھی قرار دے دیا گیا۔ اس حوالے سے نیب کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بھی ان کے گھر کو نظر بند کرنے کی منظوری دے دی۔
خیال کیا جارہا ہے کہ فریال تالپور کا گھر میں ہی خیال رکھا جائے گا جبکہ نیب کی خواتین اہلکار ان سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں تفتیش کریں گی، جبکہ کہا جارہا ہے کہ اس کیس میں ایسے شواہد موجود ہیں جن کا براہ راست تعلق ان ہی سے ہے۔
یاد رہے کہ آج (14 جون کو) احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے اپنی بہن کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں سابق صدر نے کہا تھا کہ ‘ان کی ہمشیرہ فریال تالپور ایک بہادر خاتون ہیں وہ وارنٹس سے ڈرنے والی نہیں اور اپنے خلاف مقدمات کامقابلہ کریں گی۔’
واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد آصف علی زرداری کو 10 جون کو گرفتار کرلیا تھا۔ فریال تالپور بھی اسی کیس میں نامزد تھیں، تاہم ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*