.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » امریکی اجارہ داری کے خاتمے کا وقت آ گیا

امریکی اجارہ داری کے خاتمے کا وقت آ گیا

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو بہت جلد ذلت آمیز شکست دے کر فتح حاصل کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران استقامت کی پالیسی جاری رکھے گا، بہت جلد امریکی اور اس کے اتحادیوں کو شکست دے کر فتح حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ استقامت ہی امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں کامیابی کی کنجی ہے اور فتح و کامیابی بہت قریب ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ خطے میں امریکی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مسلمان عوام کی جانب سےبہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے کی اصل وجہ اسلامی، انقلابی اور قومی عزم ہے۔

جنرل سلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور پروپگنڈوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ جب اس قسم کی دھمکیاں ناکارہ ثابت ہوئیں تو سب پر یہ واضح اور عیاں ہوا کہ امریکہ کس حد تک کمزور اور ناتواں ہے۔

جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ اب دنیا پر امریکی اجارہ داری کے خاتمے کا وقت قریب آیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*