.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » ایران نے امریکہ کا جاسوس ڈرون مار گرایا

ایران نے امریکہ کا جاسوس ڈرون مار گرایا

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

پاسداران انقلاب اسلامی نے جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی جاسوس ڈرون طیارے کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے صوبہ ھرمزگان میں امریکی ڈرون کو سرحد کی خلاف ورزی نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلاب کے اعلامیے میں کہا گیا کہ کوہ مبارک نامی حصے میں ایرانی فضائیہ نے امریکی ساختہ گلوبل ہاک ڈرون کو ملک کی فضائی سرحد کی خلاف ورزی پر نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ آر کیو 4 گلوبل ہاک نامی امریکی ڈرون انتہائی بلندی پر 30 گھنٹے سے زائد محو پرواز رہ سکتا ہے۔

اس ڈرون میں نصب جدید آلات انتہائی خراب موسم میں بھی خطے میں ہونے والی کسی بھی نقل و حرکت کی بہترین عکس بندی کرسکتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*