.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ضرور ہوگا

قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ضرور ہوگا

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان سے (ق) لیگ کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی۔ چوہدری پرویزالہی، طارق بشیر چیمہ اورمونس الہی سمیت جہانگیرترین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے بجٹ کی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مرکزاورصوبے میں بجٹ منظورکروانے میں اپنا بھرپورکردارادا کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی غیرمشروط حمایت پرمسلم لیگ (ق) کی قیادت کا مشکورہوں، اتحادیوں کوساتھ لے کرچلیں گے، قومی دولت لوٹنے والوں کواحتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے اور ق لیگ بجٹ میں حکومت کی مکمل حمایت کرے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*