.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » اقوام متحدہ کا پاکستان کو ‘فیملی اسٹیشن’ قرار دینے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کا پاکستان کو ‘فیملی اسٹیشن’ قرار دینے کا فیصلہ

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

اقوام متحدہ نے پاکستان کو اپنے ملازمین کے لیے ‘نان فیملی اسٹیشن’ کے درجے سے نکال کر ‘فیملی اسٹیشن’ قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سول سروس کمیشن کے چیئرمین کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وہ پاکستان کو ‘نان فیملی اسٹیشن’ کے درجے سے نکال رہے ہیں جس کا اطلاق 14 جون 2019 سے ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ کے شعبہ تحفظ و سلامتی کے اَنڈر سیکریٹری جنرل کی سفارش پر کیا، جنہوں نے اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور اقوام متحدہ کے ملازمین پر اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی عائد پابندی ہٹانے کی سفارش کی۔ خیال رہے کہ کسی بھی ملک میں سیکیورٹی صورتحال کے جائزے کے لیے کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں، اقوام متحدہ کی سفارشات پر عمل کرتی ہیں۔

اس تناظر میں اس فیصلے کو اہم کامیابی سمجھا جارہا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فیصلے سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی بھی راہ ہموار ہوگی۔ واضح رہے کہ دنیا کے چند ممالک میں ہی اقوام متحدہ کے ملازمین کو اپنے اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت حاصل ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*