.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان پہنچ گئے

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ امیر قطر کا خصوصی طیارہ نور خان ایئربیس پر اترا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا۔
قطر کے امیر وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں جس میں اہم وزرا اور سینئر حکام سمیت اعلیٰ سطح کا وفد ان کے ہمراہ ہوگا۔ وہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقاتیں اور تبادلہ خیال کریں گے۔


فریقین باہمی مفاد کے لیے مستحکم اقتصادی شراکت داری کے قیام کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔ دورے کے دوران پاکستان اور قطر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر کا پاکستان میں 22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
توقع ہے کہ شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورے سے دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ امیر قطر اس سے قبل 2015 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔


وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات
قبل ازیں قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔


شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جبکہ قطر، پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ڈھائی ارب ڈالر سے زائد کی سطح تک پہنچ چکا ہے اور گزشتہ کچھ عرصے میں باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امیر قطر کے دورہ پاکستان سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*