.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » اقتصادیات » قطر کا پاکستان کو ڈپازٹ کیلئے تین ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

قطر کا پاکستان کو ڈپازٹ کیلئے تین ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

قطر پاکستان کو سرمایہ کاری اور ڈپازٹ کیلئے تین ارب ڈالر فراہم کر ے گا۔
قطری نیوز ایجنسی کی جانب سے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیاہے کہ اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور قطر کی اکنامک پارٹنر شپ کا حجم 9 بلین ڈالر ہو جائے گا۔ ۔قطر کی جانب سے یہ اعلان امیر قطر کے پاکستان کے حالیہ دورے کے بعد سامنے آیا ہے۔ قطر کی جانب سے فراہم کیے جانے والے تین ارب ڈالر سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا ۔
واضح رہے کہ امیر قطر دورہ پاکستان مکمل کر نے کے بعد گزشتہ روز واپس روانہ ہو گئے ہیں.
ایچ ٹی وی پاکستان نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ قطر پاکستان کو آسان شرائط پر قرض فراہم کرے گا جبکہ اس کے استعمال پر بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی، رقم بیرونی قرضوں کی ادائیگی یا ترقیاتی سکیموں پر استعمال ہو سکتی ہے، وزارت خزانہ قرض کیلئے طریقہ کار طے کرے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*