.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سعودی ائیر پورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 1ہلاک 21زخمی

سعودی ائیر پورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 1ہلاک 21زخمی

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں ابھا ایئرپورٹ میں یمن کے حوثی باغیوں کے ایک حملے میں شامی باشندہ جاں بحق اور دیگر 21 افراد زخمی ہوگئے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادیوں کا کہنا تھا کہ یمنی باغیوں نے ابھا ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا اور احاطے میں قائم مکڈونلڈ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور 18 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحادیوں کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘ایرانی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ابھا ایئرپورٹ پر حملہ کیا جس میں ایک شامی باشندہ جاں بحق ہوئے اور 21 شہری زخمی ہوئے’۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سعودی عرب، مصر، بھارت اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں جبکہ ان زخمیوں میں 3 خواتین ور دو بچے بھی شامل ہیں۔

اتحادیوں کی جانب سے جاری بیان میں حوثیوں کے حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے سعودی عرب کو متعدد مرتبہ حوثی باغیوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ باغیوں کے ٹی وی المصرہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے ابھا اور جیزان ایئرپورٹس پر ڈرون حملے کیے گئے جبکہ سعودی اتحادیوں نے جیزان ایئرپورٹ پر حملے کی تصدیق نہیں کی۔

ابھا ایئرپورٹ حکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ کی معمول کی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ 12 جون کو حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا ایئرپورٹ پر حملہ کیا گیا تھا جہاں 26 شہری زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سعودی اتحادیوں نے ان کارروائیوں کے خلاف انتہائی اقدام کا اعلان کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*