.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » جرم کہانی » لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ، دو افراد جاں بحق

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کی آمد کے لیے مختص لاؤنج میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے ایئر پورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا اور گردو نواح کے علاقے کو بند کردیا تھا جس سے ایئر پورٹ جانے اور آنے والے مسافر پھنس کر رہ گئے۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ایئرپورٹ میں داخل ہوگئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
جائے وقوع کا دورہ کرنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت زین اور محمد اکرم کے نام سے ہوئی۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں لکھو ڈیر کا رہائشی 30 سالہ زین موقع پر ہی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔
بعدازاں ٹیکسی ڈرائیور محمد اکرم بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر 2 زخمی تاحال ہسپتال میں زیِر علاج ہیں۔
مقتول زین عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچا تھا جبکہ محمد اکرم ٹیکسی ڈرائیور تھا اور دونوں افراد کا آپس میں کوئی تعلق نہیں تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان اور مقتول کی دیرینہ دشمنی چل رہی تھی اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمے بھی کیے ہوئے تھے اس کے ساتھ گرفتار ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ذمہ داری ہے جسے چکما دے کر ملزمان ایئر پورٹ کے پارکنگ ایریا میں داخل ہوئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے 2 ملزمان کو حراست میں لیا جاچکا ہے جن کی شناخت ارشد اور شان کے نام سے ہوئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*