.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » 'دل دل پاکستان' کے خالق نثار ناسک چل بسے

'دل دل پاکستان' کے خالق نثار ناسک چل بسے

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

مقبول ملی نغمے ‘دل دل پاکستان’ کے خالق نثار ناسک راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نثار ناسک کی بینائی جزوی طور پر متاثر تھی جبکہ وہ کافی عرصے سے علیل بھی تھے۔
نثار ناسک اردو اور پنجابی زبان کے مشہور شاعر تھے مگر اس کے باوجود بہت کم افراد یہ بات جانتے ہیں کہ انہوں نے ‘دل دل پاکستان’ تحریر کیا۔ یاد رہے کہ ‘دل دل پاکستان’ کو جنید جمشید نے گایا تھا اور یہی وہ نغمہ تھا جس کی بدولت جنید جمشید کے بینڈ وائٹل سائنز کو شہرت ملی۔
نثار ناسک اپنے کیریئر میں ریڈیو پاکستان سے بھی وابستہ رہے، جبکہ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے لیے گانے بھی تحریر کیے۔ وہ ‘چھوٹی سمت کا مسافر’ اور ‘دل دل پاکستان’ نامی کتابیں بھی تحریر کرچکے ہیں۔
پی ٹی وی نے ادب میں نثار ناسک کی خدمات پر انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ نثار ناسک غربت کے باعث اپنے آخری وقت میں نہایت کسمپرسی کا شکار رہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*