.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » ویڈیو معاملہ: کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

ویڈیو معاملہ: کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے لیے مقرر ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 16 جولائی کو اس کیس کی سماعت کرے گا.
ایڈووکیٹ اشتیاق احمد مرزا نے گزشتہ روزدرخواست دائرکی تھی، درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ معاملے کی انکوائری کی جائے اور سچ سامنے لایا جائے.
درخواست گزار ایڈووکیٹ اشتیاق احمد مرزا کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک ویڈیو کی سپریم کورٹ خود انکوائری کرے.
تین رکنی بینچ کی سربراہی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے، ویڈیوکی انکوائری کے لئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی.
درخواست گزار نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ معاملے میں ملوث افراد کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے، یوں لگتا ہے کہ ویڈیو سےعدلیہ کی آزادی پر سوال اٹھایا گیا ہے.
عدلیہ پرجو الزامات لگائے گئے، ان کی انکوائری ہونا ضروری ہے، جج ارشد ملک مریو نواز کے الزامات کی تردید کر چکے ہیں.
درخواست میں کہا گیا ہے کہ رشوت کی آفرکرنےکی بات کی گئی، وہ سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے، مریم نوازکی پریس کانفرنس میں الزامات توہین عدالت ہے، حکومت کوہدایت کی جائے کہ عدلیہ کی آزادی کے لئے اقدامات کرے.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*