.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » فن اور فنکار » ماہرہ خان دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کرنے کی خواہاں

ماہرہ خان دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کرنے کی خواہاں

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ریلیز کئے جانے کی خواہاں ہیں۔

بلال لاشاری کی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کافی عرصے سے زیر تکمیل ہے اور کئی بار فلم کی نمائش کا اعلان بھی کیا گیا لیکن بعض قانونی پیچیدگیوں کے باعث ابھی تک فلم کی ریلیز کے حوالے سے کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

فلم کی کاسٹ ہی نہیں بلکہ شائقین بھی اس کی نمائش کے منتظر ہیں جبکہ فلم میں اہم کردار کرنے والی پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان بھی اس فلم کو جلد از جلد سینما گھروں میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ماہرہ خان سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلال لاشاری سے بات کی تھی شاید وہ یہ فلم دسمبر میں میری سالگرہ پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں ویسے میری بھی یہی خواہش ہے، یاد رہے کہ ماہرہ خان 21 دسمبر کو سالگرہ مناتی ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*