.....................
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » جہاز پر قبضہ: برطانیہ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

جہاز پر قبضہ: برطانیہ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایران کو خبرارکیا ہے کہ وہ زیرحراست برطانوی تیل بردار جہاز کو چھوڑ دے ورنہ ’سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوجائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانوی تیل بردار جہاز اسٹینا امپیروکو مبینہ طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قبضے میں لے لیا تھا۔

برطانوی جہاز اسٹینا امپیرو کے مالک کا کہنا تھا کہ جہاز سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ‘جہاز شمال سے ایران کی جانب گامزن ہے’۔

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ دو بحری جہازوں کو قبضے میں لینے پر شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر صورتحال فوری طور پر معمول کے مطابق نہیں ہوئی تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔

خیال رہے کہ مذکورہ واقعہ ایسے وقت پر پیش آیا جب جبرالٹر کی عدالت عظمیٰ نے زیر حراست دو ایرانی تیل بردار جہاز کی حوالگی کے معاملے میں مزید 30 دن کی توسیع دے دی۔ مذکورہ جہاز پر الزام تھا کہ وہ جنگ زدہ شام میں تیل فراہم کرےگا۔

’ایران بھارتی عملہ رہا کرے‘
دوسری جانب بھارت نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برطانوی تیل بردار جہاز پر موجود بھارتی عملے کے 18 اراکین کو رہا کردے۔ علاوہ ازیں فلپائن نے بھی تہران سے فلپائی عملے کو چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*