.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » ایران کے شہر مشہد میں کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرہ

ایران کے شہر مشہد میں کشمیریوں کی حمایت میں مظاہرہ

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہد مقدس کی انٹرنیشنل فردوسی یونیورسٹی میں ایرانی اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء نے بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہد مقدس کی انٹرنیشنل فردوسی یونیورسٹی میں ایرانی اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء نے بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے اور انسانی حقوق کو پامال کرنے کے خلاف مظاہرہ کیا اور ایک ریلی بھی نکالی جس میں بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر طلباء نے بھارت مخالف اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے بھی لگائے۔


ریلی میں شریک مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ، لینڈ لائن اور موبائل نیٹ ورک کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کی معصوم عوام پر ہونے والے مظالم بند کروائے جائیں۔طلباء نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کی حمایت میں نعرے درج تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*