.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » بھارت میں مسلمانوں کے لئے زمین تنگ، گرفتاریاں جاری

بھارت میں مسلمانوں کے لئے زمین تنگ، گرفتاریاں جاری

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے ہجومی تشدد نے باقاعدہ باضابطہ سرکاری شکل اختیار کرلی ہے، بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکاروں سمیت ہزاروں افراد کو غیر قانونی تارکین وطن قراردے کر حراست میں لیا جاچکا ہے۔

ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق بھارت میں ہزاروں مسلمانوں کو غیر قانونی تارکین وطن قراردیکر حراست میں لیا جاچکا ہے۔ ۔ غیرملکی مہاجرین کے نام پر مزید مسلمانوں کو حراست میں لئے جانیکی تیاریاں کر لی گئی ہیں، مودی حکومت کے ان فاشسٹ اقدامات سے بھارت میں مسلمان خوف کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق آسام میں ایک گھر کے کچھ افراد کو مہاجر قرار دے دیا گیاہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق اب تک 35 لاکھ مسلمانوں سے بھارتی شہریت چھین لی گئی ہے اور مودی سرکار کے مخالفین کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح مودی سرکار مذہب کی تبدیلی کے خلاف بھی بل پیش کرنے جارہی ہے جبکہ تاریخ کی نصابی کتابوں سے بھی مسلمانوں کو نکالا جا رہا ہے۔

زیر حراست افراد میں بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار بھی شامل ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل بھی ہندوٗوں کے ایک انتہا پسند گروہ نے بھارتی فوج کے سابق مسلمان اہلکار کے گھر پر حملہ کر کے بدترین تشدد کے بعد اسے قتل کر دیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*