.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » ہمیں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کرنا ہوگا

ہمیں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کرنا ہوگا

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

امریکی رکن کانگریس ایورٹ کلارک کا کہنا ہے کہ ہمیں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آواز اٹھانا ہوگی، احتجاج کرنا ہوگا کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہم جیسے لوگوں پر انحصار کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے بروکلن سے امریکی رکن کانگریس ایورٹ کلارک نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی ہے۔

ایورٹ کلارک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جارحانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ کشمیریوں کو بلا خوف و خطر خود ارادیت، اپنی مرضی سے عبادت کرنے اور اپنے حساب سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

ایورٹ کلارک نے کہا کہ کشمیریوں کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے وادی پر قبضے کے خوف سے آزاد جینے کا حق بھی حاصل ہے۔ اگرچہ اس وقت امریکی کانگریس سیشن میں نہیں ہے، میں جانتی ہوں کہ بہت سے ارکان نے بھارت کے اس انتہائی برے فیصلے کے خلاف اپنے بیانات جمع کرائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا بھارت سے مطالبہ ہے کہ وہ کشمیر میں جارحیت بند کرے اور کشمیریوں کو اُن کا حق خود ارادیت دے، وہاں کوئی جانی نقصان نہ ہو، وہاں کسی کی املاک پر قبضہ نہ کیا جائے اور کشمیریوں کو مذہبی آزادی حاصل ہو۔

امریکی رکن کانگریس ایورٹ کلارک کا کہنا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ انتہائی خوفناک اقدام ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے۔ جو لوگ قانون کو مانتے ہیں، انصاف اور خود ارادیت پر یقین رکھتے ہیں وہ خاموش تماشائی بنے نہیں بیٹھ سکتے۔

ہمیں اس پر آواز اُٹھانا ہوگی، احتجاج کرنا ہوگا کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہم جیسے لوگوں پر انحصار کر رہے ہیں جو جانتے ہیں کہ کشمیری نسل در نسل کن مصائب سے گزر رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*