.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » پاک ایران سرحد پرزائرین کے لیے خصوصی کاؤنٹرزقائم

پاک ایران سرحد پرزائرین کے لیے خصوصی کاؤنٹرزقائم

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

پاکستان اورایران نے سرحد پر زائرین کے لیے خصوصی کاؤنٹرز کے قیام پراتفاق کیا ہے جہاں زائرین کو 24 گھنٹے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ایران کے سرحدی شہرمیرجاواہ میں پاک ایران سرحدی حکام کا اجلاس ہوا۔ پاکستانی حکام کی سربراہی ڈپٹی کمشنرچاغی جب کہ ایران کے کرنل شہرام خصرو نے کی۔ دونوں ملکوں نے زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ، رہائشی اوردیگرسہولیات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کے لیے 22 کاوٴنٹرقائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، ان کاوٴنٹرز پر 24 گھنٹے کام ہوگا۔ اس کے علاوہ زائرین کے مسائل کے حل کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے بروقت رابطہ کے لیے دونوں جانب سے فوکل پرسن بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*