.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں 104 افراد ہلاک

عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں 104 افراد ہلاک

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

عراق میں حکومت کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 8سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

عراقی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ منگل سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ چھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی زیر صدارت کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے سترہ نکاتی منصوبے پر اتفاق کیا گیا، جس میں غریبوں کے لیے رہائش، بےروزگاری الاؤنس، آسان قرضے اور احتجاج میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے امداد شامل ہے۔

عراق میں حکومت کی بدعنوانی، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*