.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » 32ہزار زائرین ایران داخل، چند روز میں عراق روانہ ہو جائیں گے

32ہزار زائرین ایران داخل، چند روز میں عراق روانہ ہو جائیں گے

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

اربعین حسینی مارچ میں شرکت کے لئے دنیا بھر سےعاشقان امام حسین علیہ السلام عراق کی طرف رواں دواں ہیں۔

ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین امام حسین علیہ السلام ایران پہنچ چکے ہیں جو چند روز کے اندر عراق جائیں گے۔

تفتان حکام کے مطابق اب تک 32ہزار زائرین ایران داخل میں ہوچکے ہیں، زائرین مشہد اور قم سے ہوتے ہوئے عراق جائیں گے۔

اربعین کمیٹی کے سکریٹری رضا بختیاری کا کہنا ہے کہ کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات بھی چار ہزار چھے سو سات پاکستانی زائرین تفتان میرجاوہ بارڈر سے ایران کے اندر داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ ایام محرم اور خاص طور پر اربعین کے موقع پر ایران آنے والے پاکستانی زائرین کی تعداد کافی بڑھ جاتی ہے۔

رضا بختیاری نے کہا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں اربعین کمیٹی قیام و طعام ، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل جیسی اہم خدمات زائرین کو فراہم کررہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس پینسٹھ ہزار سے زائد پاکستانی زائرین اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ایران کے راستے عراق گئے تھے اور اس سال ان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*