.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » جرم کہانی » کچرا چننے والے افغانیوں کے ہاتھوں میڈیکل طالبہ کا قتل

کچرا چننے والے افغانیوں کے ہاتھوں میڈیکل طالبہ کا قتل

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران میڈیکل کی طالبہ کو کچرا چننے والے افغانی نوجوانوں نے قتل کیا، ایک ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کے والد سے چھینا گیا موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزم محمد نبی افغانی اسٹریٹ کرمنل ہے، جس کا ساتھی قاری بشیر افغانی تاحال فرار ہے، پولیس مفروضہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ملزمان نے گزشتہ ہفتے گلشن اقبال میں موچی موڑ پر اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران فائرنگ کرکے طالبہ مصباح کو قتل کردیا تھا۔

گرفتار ملزم کے مطابق وہ ایک سال پہلے تک اس علاقے میں کچرا چنتا تھا جس کے بعد ملزم گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے لگا، پانچ ماہ قبل ملزم نے اپنے ساتھیوں فضل، نعمت اور قاری بشیر کے ساتھ مل کر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں شروع کیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کا یہ گروہ گلشن اقبال، گلستان جوہر، مبینہ ٹاؤن، شارع فیصل، بہادرآباد، عزیزبھٹی، سچل سائٹ اور سپر ہائی وے کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ مصباح اطہر ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کی طالبہ تھی، وہ گزشتہ جمعرات کی صبح 7بجکر 5 منٹ پر اپنے والد کیساتھ گھر سے کار میں بیٹھ کر اسٹاپ پر یونیورسٹی کے پوائنٹ کے انتظار میں تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان آئے اور اس کے والد سے لوٹ مار کی اور دوران فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی مصباح کی آنکھ کے قریب لگی تھی، جس کے نتیجے میں مصباح شدید زخمی ہوئی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*