.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

سینئر صحافی، لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر اور ”ایچ ٹی وی پاکستان“ کے ایڈیٹر انچیف منصور مہدی نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس 2019-20ء کے الیکشن میں نومنتخب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔

منصور مہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نو منتخب صدر قمرالزمان بھٹی ایک سینئر صحافی ہونے کے ساتھ پریس کلب کی ایک سرگرم سیاسی شخصیت ہیں، مجھے امید ہے کہ ان کی قیادت میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرئے گی۔

انہوں نے سینئر نائب صدر خرم پاشا، نائب صدر یوسف عباسی،سیکرٹری جنرل خواجہ آفتاب حسن، جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی، جوائنٹ سیکرٹری نصراللہ ملک، فنانس سیکرٹری بدرظہور چشتی اور ایگزیکٹو باڈی کے نومنتخب اراکین کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*