.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان، ایران سمیت دنیا بھرسے لاکھوں زائرین عراق پہنچ گئے

پاکستان، ایران سمیت دنیا بھرسے لاکھوں زائرین عراق پہنچ گئے

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے لاکھوں زائرین عراق پہنچ چکے ہیں۔

ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، اربعین حسینی میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، افغانستان اور ہندوستان سمیت دنیا بھرسے لاکھوں زائرین جوق درجوق عراق پہنچ رہے ہیں۔

ایران حکام کا کہنا ہے کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے صرف ایران سے اب تک 20لاکھ زائرین سرحد پار کرچکے ہیں۔


ایرانی پولیس کے اعلی اہلکار حسین ساجدی نیا کا کہنا ہے کہ ایران کی 4 سرحدوں سے اب تک 20 لاکھ سے زائد زائرین عراق پہنچ گئے ہیں اور ایرانی سرحدوں سے زائرین کی کربلا کی سمت روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔


واضح رہے کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے ہرسال پوری دنیا سے کروڑوں زائرین کربلائے معلی پہنچتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*