.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » اربعین حسینی؛ ایرانی سرحد کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

اربعین حسینی؛ ایرانی سرحد کے قریب دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سیکیورٹی فورسزنے چذابہ بارڈر کے قریب دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیاہے۔

ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اینٹلی جنس کے وزیر سید محمود علوی کا کہنا اربعین حسینی کے موقع پر عراقی سرحد سے قریب دہشت گردی کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا اور زائرین کے تحفظ کے لئے مزید سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے صوبہ خوزستان میں اب تک زائرین کے کاروان کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کئے گئے دو بم ناکارہ بنائے گئے ہیں۔

علوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری قسم کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھرسے کروڑوں زائرین عراق پہنچ رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*