.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » ترکی کا کردوں پر،امریکا کا ترک معیشیت پر حملہ

ترکی کا کردوں پر،امریکا کا ترک معیشیت پر حملہ

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

امریکہ نے شام میں کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے پر ترکی پر کڑی پابندیاں نافذ کردی ہیں اور اہم تجارتی معاہدے معطل کردیئے ہیں۔

کے مطابق امریکا نے کردوں کے خلاف جاری عسکری کارروائی کی پاداش میں ترکی پر کڑی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ان پابندیوں کے سبب ترکی کی معیشت کمزور پڑجائے گی۔

ان پابندیوں میں 100 بلین ڈالر کے تجارتی معاہدے کو معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ترکی سے فولاد کی امریکا درآمد پر بھی محصولات میں پچاس فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوجی کارروائی علاقائی امن واستحکام کیلیےخطرہ ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ترکی نے پیش قدمی نہ روکی امریکا ترک اقتصادیات کو کمزور سے کمزور کردے گا۔ ہم نے اپنے کرد اتحادیوں کے ہمراہ داعش سے نجات حاصل کی لیکن اب ترکی ہماری کامیابی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ترکی پر مزید پابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ شام میں عدم استحکام پیدا کرنے اور امن میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو بھگتنا ہوگا۔ اگر پیش قدمی نہ روکی تو کردوں پر حملے میں مدد کرنے والے ترک شہریوں یا اداروں پر بھی پابندیاں لگیں گی۔ اُن پر امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی اور اُن کے امریکا میں اکاؤنٹس منجمد کر دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر کے حکم پر نائب صدر مائیک پینس اور قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن اہم پیغام لیکر جلد ترکی روانہ ہوں گے۔ امریکی نائب صدر نے میڈیا کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے تجارتی پابندیوں کے ساتھ ترکی سے فوری طور پر شام میں جاری پیش قدمی کا سلسلہ روکنے، جنگ بندی، اور کرد جنگجوؤں کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی طرح روسی صدر پیوٹن نے بھی کردوں پر ترک حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر یہ حملے جاری رہے تو علاقے میں داعش کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*