.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دلچسپ و حیرت انگیز » فاتح خاتون کرکٹر کو گراؤنڈ میں شادی کی پیش کش

فاتح خاتون کرکٹر کو گراؤنڈ میں شادی کی پیش کش

پڑھنے کا وقت: 2 منٹ

آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی اسٹار کھلاڑی امندا جیڈ ویلنگٹن کو ان کے دوست نے گراؤنڈ میں ہی شادی کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق ویمن بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) میں میچ جیتنے والی باؤلر (اسپینر) ویلنگٹن کی خوشی اُس وقت دگنی ہوئی جب اُن کی ناقابلِ شکست اننگز کے بعد دوست نے اسٹیڈیم میں شادی کی پیش کش کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایاگیا ہے کہ لیگ ویلنگٹن کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم کو فتح سے ہمکنار ہوئی، ابھی جیت کا جشن جاری ہی تھا کہ لیگ اسپینر کے دوست اسٹیڈیم پہنچے، انہوں نے سب کے سامنے گٹھنے کے بل بیٹھ کرمحبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایڈیلیڈ اسٹرئیکر کی نمائندگی کرنے والی امندا جیڈ ویلنگٹن کو دوست کی جانب سے ملنے والے سرپرائز کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیلر میکین نامی شخص میدان میں داخل ہوا اور پھر گھٹنے کے بل بیٹھ کر اپنی دوست کو میچ میں کامیابی پر مبارکباد دینے کے بعد انگوٹھی آگے بڑھاتے ہوئے شادی کی پیش کی۔

اتنا بڑا سرپرائز دیکھ کر فاتح کھلاڑی ہکا بکا رہ گئیں البتہ انہوں نے چند سیکنڈ انتظار کے بعد مسکراتے ہوئے پیشکش کا ’ ہاں ‘ میں جواب دیا۔

ویلنگٹن کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’جب میں نے اسے گراؤنڈ میں اپنے قریب آتے دیکھا تو مجھے محسوس ہوا کہ مبارک باد دے کر واپس جائے گا، اس لیے میں اور دیگر کھلاڑی کامیابی کا جشن منانے کی تصاویر لینے میں مصروف ہوگئے، مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے لیکن میں بہت خوش ہوں وہ میں اب تک کانپ رہی ہوں‘‘۔

ویلنگٹن نے 2016 میں آسٹریلیا کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا، انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے اب تک 8 ٹی ٹوئنٹی اور 12 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*