.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » دنیا سے » لاکھوں زائرین مشہد مقدس کی طرف رواں دواں

لاکھوں زائرین مشہد مقدس کی طرف رواں دواں

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے لاکھوں زائرین حرم رضوی پہنچ رہے ہیں۔

ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، ماہ صفرکے آخری عشرے کی عزاداری میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے لاکھوں زائرین حرم رضوی پہنچ رہے ہیں۔

صوبہ خراسان رضوی کے پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایران کے مختلف شہروں سے 1لاکھ 25ہزار زائرین پیدل مشہد مقدس کی طرف رواں دواں ہیں۔ پولیس کے کمانڈرکے مطابق مشہد – نشابور پرانی ہائی وے کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کرکے پیدل چلنے والے زائرین کے لئے مختص کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیدل سفر کرنے والے زائرین کے علاوہ لاکھوں زائرین گاڑیوں کے ذریعے مشہد پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشہد کے قریب ہائی وے پر ٹریفک کا شدید دباو ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*