.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سائنس اور ٹیکنالوجی » نوجوان نسل کیلئے بہتر جاب کے مواقع ملنے کی نوید

نوجوان نسل کیلئے بہتر جاب کے مواقع ملنے کی نوید

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

ریکٹر نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس گلبرگ ڈاکٹرا عجاز قریشی نے آج   گیریژن یونیورسٹی لاہور  میں  نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی  جنس اینڈ انفارمیشن سیکورٹی کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جس کے تحت طلبا کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی۔ جس میں آرٹیفیشل انٹیلی  جنس، نیشنل سائبر سیکورٹی اور فل سٹاک ڈویلپمنٹ کورسز شامل ہیں ۔ جو موجودہ وقت کی  اہم ضرورت ہے.

نیشنل کالج بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس اور نیشنل ڈاکٹر اعجاز قریشی نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اینڈ انفارمیشن سکیورٹی نے پاکستان میں فورتھ انڈسٹریل ریولویشن کو پرموٹ کرنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ہمارا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے این سی بی اے اینڈ ای کے تمام کیمپسز میں کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گاہمیں نوجوان نسل کو با اختیار بنانا ہے۔

ڈاکٹر عمران ڈائریکٹر نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ سکیورٹی نے کہا کہ فورتھ انڈسٹریل ریو لوشن کا انعقاد لاہور میں کر دیا گیا ہے جس میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ،نیشنل سائبر سیکیورٹی اور دس ہزار سے زائد طلبا کی سکل ڈویلپمنٹ پر توجہ دی جا ئے گی۔

ڈاکٹر عمر فیاض نے کورسز کی تفصیلات بتائیں اور نوجوان نسل کو بہتر جاب کے مواقع ملنے کی نوید سنائی۔ اس موقع پر پاکستان سے آئے ہوئے کثیر طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*