.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » سائنس اور ٹیکنالوجی » سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

سب میرین کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئی۔

ترجمان پی ٹی اے خرم علی مہران کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی ہیں، انٹرنیٹ کی زیر سمندر 2 کیبلز کو نقصان پہنچا ہے جس کے باعث انٹرنیٹ کی اسپیڈ اور کوالٹی متاثر ہوئی ہے، لہذا پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ ملکر سب میرین کیبل میں فالٹ ڈھونڈنے کا کام کررہی ہے اور آئندہ چند گھنٹوں میں کیبلز کی مرمت کے بعد اسپیڈ اور معیار میں بہتری آجائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مینول طریقے سے چیک ان کی وجہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوسکتی ہے جس پر پی آئی اے مسافروں سے پروازوں میں تاخیر ہونے کی صورت میں معذرت خواہ ہیں اور جونہی فالٹ کی اصل جگہ اور فالٹ کی نوعیت کا تعین ہوجائے گا تو مرمتی کا کام شروع کردیا جائے گا، امید ہے یہ کام جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*