.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » کنٹینر میں چھپ کر یورپ جانے والے 31 پاکستانی گرفتار

کنٹینر میں چھپ کر یورپ جانے والے 31 پاکستانی گرفتار

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

فرانس کی میری ٹائم سیکورٹی فورس نے ٹرک میں چھپ کر غیرقانونی طور ملک میں داخل ہونے والے 31 پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ ٹرک کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جو خود بھی پاکستانی ہے۔

فرانسیسی پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ اطالوی (اٹالین) سرحد کے نزدیک موٹر وے پر شک کی بنیاد پر ایک ٹرک کی چینکنگ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کنٹینر میں موجود 31 پاکستانی تارکین وطن بشمول ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل انگلینڈ میں ایک ایسے ہی کنٹینر سے 39 لاشیں برآمد ہوئیں تھیں۔

ان افراد کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ تارکین وطن تھے جو غیر قانونی طریقے سے انگلینڈ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

بعد ازاں غیر ملکی خبر رساں اداروں نے بتایا کہ ان افراد کا تعلق مشرقی ایشیا ملک ویتنام سے تھا۔

یہ تمام افراد ایک ریفریجریٹر کنٹینر میں سفر کر رہے تھے جس کا درجہ حرارت تقریباً منفی 25 تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*