.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ جاری

بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ جاری

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر سکھ برادری سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے حکومت پاکستان نے یادگاری ٹکٹ اور سکے کا اجرا کردیا ہے۔

ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر سکھ برادری سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے حکومت پاکستان نے 8 روپے کا یادگاری ٹکٹ اور 50 روپے کی مالیت کے سکے کا اجرا کردیا ہے۔

اسے بھی پڑھیں:- بابا گرونانک کے جنم دن پر 50 روپے کا سکّہ جاری

تفصیلات کے مطابق بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت نے یادگاری ٹکٹ کا اجرا کر دیا۔ ٹکٹ کا اجرا وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے ننکانہ صاحب میں ڈاکخانہ بھی کھولا جائے گا۔ کرتارپور کمپلیکس میں ڈاکخانہ سے سکھ یاتری یادگاری ڈاک ٹکٹ خرید سکیں گے۔

یادگاری ٹکٹ کرتار پور راہداری کھولنے کے دن فروخت کیلئے دستیاب ہونگے۔ یہ یادگاری ٹکٹ ملک بھر کے تمام ڈاکخانوں میں بھی فروخت کے لیے دستیاب ہونگے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے موقع پر سکھ یاتریوں کے لئے ویزہ فری انٹری کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*