.....................
Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے

تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے

پڑھنے کا وقت: < 1 منٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین کے تحت تفویض فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 226ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں قومی سلامتی ، جیو اسٹریٹیجک حالات اور کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر قسم کے چیلنجز، مشرقی سرحد، ایل او سی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، قومی معاملات پر ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے ضروری ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ امن و استحکام کی صورت حال قوم اور اداروں کی مرہون منت ہے، مذموم مقصد کے لیے قربانیوں کے ثمرات رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے، افواج پاکستان آئین کے مطابق فرائض انجام دیتی رہے گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ قومی کاشوں، مسلح افواج کی قربانیوں سے بہتر اندرونی سیکیورٹی اور استحکام حاصل کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بہتر امن و امان کی صورت حال قوم اور اداروں مرہون منت ہے، تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*